جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

شعیب ملک نے ریٹائر نہ ہونے کی وجہ بتادی

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ نہ لینے کی وجہ بتادی۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے کھیلنے والے شعیب ملک نے کہا کہ ’میرا یقین کریں حالانکہ میں ٹیم میں عمر میں سب سے بڑا ہوں، آپ میری فٹنس کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں‘۔

بی پی ایل کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اسی لیے میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا۔‘

شعیب ملک نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو2001ء، ون ڈے ڈیبیو 1999ء اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 2006ء میں کیا تھا۔

شعیب ملک نے پاکستان ٹیم میں آخری ٹیسٹ میچ 2015ء جبکہ آخری ون ڈے 2019ء اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2021ء میں کھیلا تھا۔

مجموعی طور پر شعیب ملک 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 124 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کافی وقت سے پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر رہنے والے شعیب ملک نے گزشتہ روز اپنی 41 ویں سالگرہ منائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.