قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تیسری سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
شعیب ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کی تصویریں شیئر کی ہیں جوکہ گزشتہ روز دبئی میں منائی گئی۔
اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی تقریب میں دیگر قومی کرکٹرز کی فیملیز نے بھی شرکت کی۔
تصاویر میں اذہان مرزا ملک کو کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر اُن کے والدین اُنہیں کیک کھلاتے ہیں۔
شعیب ملک نے ایک تصویر حسن علی کی فیملی کے ساتھ بھی شیئر کی جس میں اُن کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود ہیں۔
قومی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اذہان کی تیسری سالگرہ کی تقریب میں فیملی اور دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔‘
اُنہوں نے اپنے ساتھی کرکٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’تقریب میں شامل ہونے اور اسے ہمارے لیے مزید خاص بنانے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔‘
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
Comments are closed.