اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

شعیب ملک، عرفان نیازی کی بیٹنگ کے دوران تھوڑی گھبراہٹ ہوئی، سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک اور عرفان نیازی کی بیٹنگ کے دوران تھوڑی گھبراہٹ ہوئی تھی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ادا کریں گے کہ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی ملی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دیدی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح مارٹن گپٹل نے کھیلا، ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، پی ایس ایل کی تمام سنچریوں میں سب سے بہتر سنچری گپٹل نے اسکور کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے مزید کہا کہ بولرز نے بھی بہت زبردست بولنگ کی، ہم نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں آخری 5 اوورز میں اچھی پرفارمنس دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پلیئرز کو کہا ہے کہ اپنا نیچرل گیم کھیلیں، ابتدائی6 اوورز میں زیادہ وکٹیں گنوا رہے ہیں، اس کو کنٹرول کرنا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر آصف علی نے دن میں 150 چھکوں مارنے کی بات کی تردید کردی۔

سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس بولنگ آپشن کافی اچھے ہیں، جب فیلڈنگ کے لیے جا رہے تھے تو اندازہ تھا کہ ڈیو کی وجہ سے مسئلہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نسیم اور حسنین کے آخری لمحات کے اوورز بہترین تھے، میری ایگریشن نیچرل ہی ہے۔

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ ٹی 20 میں بیٹرز کا فکسڈ نمبر نہیں ہوتا، صورتحال کے مطابق دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں گیند بیٹ پر نہیں آرہا تھا اس لئے ہمیں کافی مشکل ہوئی، اچھا برا ٹائم ہر پلیئر پر چلتا رہتا ہے، عمر سے رنز نہیں ہو پا رہے ہیں لیکن امید ہے وہ اچھا کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے کہا ہے کہ نئے سے نئے شاٹس تلاش کرکے اُس میں ماسٹر ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ حسنین کے پاس کافی پیس ہے، اچھے ایریا پر ہٹ کرنا ضروری ہے، جب شعیب ملک اور عرفان نیازی کھیل رہے تھے تو تھوڑی گھبراہٹ ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے ٹیلنٹ کا ہمیں معلوم تھا، اس لئے پہلے پک کیا تھا، آپ کو بہت جلد صائم ایوب کے اور اچھے شاٹس دیکھنے کو ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.