دو بڑے ملکوں کے دو بڑے کھلاڑی اور دو سپر اسٹارز، شعیب ملک اور ثانیہ کی شادی کی خبر بھی اپنے وقت کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز بنی تھی لیکن اب دونوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
اب اس جوڑی کے ایک قریبی ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف شوز کے لیے معاہدوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث شعیب اور ثانیہ ابھی علیحدگی کی خبروں پر تبصرہ کرنے سے گریز کررہے ہیں کیونکہ دونوں کے ایک ساتھ کئی معاہدے ہیں جوکہ اُنہیں مکمل کرنے ہیں۔
قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیٹے اذہان مرزا ملک کے مستقبل کے لیے دونوں بطور’کوپیرنٹ‘ اپنے معاملات دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ماضی میں بھی کئی بار تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں اور اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں موضوع بحث ہیں۔
البتہ، دونوں فریقین کی جانب سے اب تک علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
Comments are closed.