سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ نے اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ پروگرام میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
شعیب اختر کے معاملے پر غور کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس بھی آٹھ نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں سرکاری ٹی وی کے اینکر اور اسٹار فاسٹ بولر کے درمیان تلخی کا معاملہ ایجنڈے پر سرِفہرست ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے بھی واقعے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی مکمل طور پر پٹری سے اتر گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے حکام اپنی ساکھ کو بحال کریں، یہ کسی فرد کے نہیں بلکہ ادارے کے بارے میں ہے، یہ کس کے لیے اچھا ہے؟
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس پر ورلڈ کپ کے بعد بحث کریں گے، کیونکہ یہ خوشی خراب نہیں کرنا چاہتے جو ہماری کرکٹ ٹیم لارہی ہے۔
Comments are closed.