بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر کی ویرات کوہلی سے متعلق بڑی پیشگوئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے  بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔

انہوں نے گزشتہ روز ’جشنِ کرکٹ‘ میں ویرات کوہلی سے متعلق پیشگوئی کی کہ  کوہلی 100سینچریوں سے زیادہ کرے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سیاست میں نہ آنے کی وجہ بتادی۔

شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ میں کوہلی کی جگہ ہوتا تو ریٹائرمنٹ سے پہلے شادی نہیں کرتا۔

شعیب اختر نے کہا کہ بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے آگے جانے کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی، مجھے نہیں لگتا بابر ٹنڈولکر کے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ سابق مایہ ناز بھارتی بیٹر سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ صرف ویرات کوہلی توڑ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.