بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر کو دبئی آکر کیسا لگتا ہے؟ کرکٹر نے بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے دبئی کی اہمیت کے بارے میں بتادیا۔

گزشتہ دنوں سے لیجنڈز لیگ میں مصروف شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دبئی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ دبئی آکر ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے اس شہر میں لوگوں کے لیے کچھ تو ہے۔

شعیب اختر نے پوسٹ میں اپنی دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جس میں وہ کار میں اسٹائلش انداز میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

ان تصاویر میں شعیب اختر سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور سن گلاسز پہنے ہوئے ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین تصویر پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.