hookup Cragsmoor New York my senior hookup reviews gay hookup places in gloucester county nj my uber hookup hookup Hawleyville free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر کا بھی BJP ترجمان کے گستاخانہ بیان پر ردّعمل آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر شدید ردّعمل دیا ہے۔

شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’ہمارے لیے ہمارے پیارے نبیﷺ سے بڑھ کر کچھ نہیں، ہمارا جینا مرنا اور کچھ بھی کرنا صرف اُن کے لیے ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کے پیغمبرِ اسلامﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘

سابق کرکٹر نے بھارتی حکومت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی حکومت نے اس گھٹیا حرکت اور گستاخانہ بیان پر خاتون کو پارٹی سے معطل کرکے بہت اچھا فیصلہ کیا۔‘

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما کے پیغمبرِ اسلامﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان کے بعد، بی جے پی نے اپنی پارٹی کے لیے نئے اصول بنائے ہیں۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ ’بھارتی حکومت کو مزید اقدامات کرنے چاہیے تاکہ دوبارہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔‘

واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

بعدازاں نوپور شرما کو بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.