بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر پی ایس ایل کیوں نہیں دیکھ رہے؟ وجہ سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن نہ دیکھنے کی وجہ بتادی۔

گزشتہ دنوں سے لیجنڈز لیگ میں مصروف شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’لڑکوں! پی ایس ایل کیا رپورٹ ہے؟‘

شعیب اختر نے کہا کہ ’میں سفر کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں دیکھ رہا۔‘

سابق کرکٹر کے پوچھنے پر صارفین نے دلچسپ جوابات دیے، ایک صارف نے کہا کہ ’سر! ملتان سلطانز کی طرف سے بھرپور دلیری دکھائی جارہی ہے، کراچی کنگز صفر جگرا دِکھا رہا ہے جبکہ سرفراز کی بدمعاشی چل رہی ہے۔‘

احمد نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’بھائی کراچی کنگز ٹاپ کررہی ہے۔‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں سابق کپتان شاہد آفریدی سے بہت سے مسائل ہیں۔

انعام نامی صارف نے سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کچھ خاص رپورٹ نہیں ہے، بس باؤلرز کو ہر میچ میں دھویا جارہا ہے۔‘

خیال رہے کہ شعیب اختر گزشتہ کئی روز سے لیجنڈز لیگ کے لیے عمان میں موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.