بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر نے لیجنڈ کرکٹر کے ساتھ 22 برس پُرانی یاد تازہ کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی بریٹ لی کے ہمراہ 22 برس پُرانی یاد تازہ کردی۔

شعیب اختر نے انسٹاگرام پر سال 2000 اور 2022 کا موازنہ کرتی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ معروف کرکٹر بریٹ لی اور انٹرپنیور کامل خان کھڑے ہیں۔

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

شعیب اختر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ان دونوں سے دوستی کو لازوال قرار دیا۔

خیال رہے کہ شعیب اختر آج کل لیجنڈز لیگ کے لیے عمان میں موجود ہیں، لیجنڈز کرکٹ لیگ کا فائنل آج ایشیا لائنز اور ورلڈ جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

ایشیا لائنز ٹیم میں مصباح الحق، شعیب اختر، جے سوریا، مرلی دھرن اور دیگر نامور کھلاڑی شامل ہیں ۔

 ورلڈ جائنٹس کی ٹیم میں کیون پیٹرسن، بریٹ لی، جونٹی رہوڈز، ڈینئل ویٹوری جیسے مشہور کرکٹرز شامل ہیں۔

آخری لیگ میچ میں ورلڈ جائنٹس نے انڈیا مہاراجاز کو 5 رن سے شکست دی تھی۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.