who will understand me versatile person attractive asian thailand teen pic cebuana singles to love someone like you newcastle upon tyne tyne and wear united kingdom

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر نے حیدر علی کو شاباشی دیدی

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  کی جانب سے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر شاباشی دی گئی ہے۔

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حیدر علی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنا گولڈ میڈل چُومتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شاباش! حیدر علی۔‘

اُنہوں نے حیدر علی کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! تمہیں اور کامیابی دے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی جانب سے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کر دی ہے، حیدر علی پاکستان کے لیے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی تھی، حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.