بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر اہم سنگِ میل عبور کرنے پر خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلش بورڈ کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والی سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہم انہیں ورلڈکپ میں سرپرائز دیں گے۔

سوشل میڈیا پر فعال شعیب اختر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

انہوں نے سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک  ہیش ٹیگ ’شعیب اختر 4 ملین‘ سیٹ کیا ، اور کہا کہ اس ٹرینڈ کا استعمال کرکے ان کے چاہنے والے کچھ دیر ان سے گفتگو کرسکتے ہیں۔

شعیب اختر کی جانب سے اس ٹوئٹ کے سامنے آنے کے بعد پرستاروں نے اُن سے سوالوں کی لائن لگادی،  سابق کرکٹر نے بھی پرستاروں کے سوالوں کے جواب دیے۔

ایک صارف  نے شعیب اختر سے رائے مانگی کہ کیا قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کو شکست دے سکتی ہے، جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ قومی ٹیم دونوں ٹیموں کو آسانی سے شکست دے سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.