سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری متحرک ہوگئے۔
اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چوہدری سے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی ٹی وی عامر منظور نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی نے شعیب اختر، نعمان نیاز معاملے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اس معاملے پر فواد چوہدری سے سابق کرکٹر ویوین رچرڈز اور ڈیو ڈگارور نے بھی ملاقات کی ہے۔
سابق عالمی کرکٹرز نے مزید کہا کہ دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہورہی تھی، شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
Comments are closed.