بھارت کے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ریاضی کے ایک استاد کی جانب سے موصول ہونے والا خط شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ششی تھرور نے ایک دلچسپ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈھاکہ سے ریاضی کے ایک بنگلہ دیشی استاد جلاج چترویدی کا خط موصول ہوا ہے، ان کے مطابق ریاضی کو نمبروں سے آگے پڑھایا جانا چاہیے، گریڈ 12 میں ریاضیاتی ماڈلنگ میں، ہم نے دریافت کیا کہ آپ کے بالوں کی لکیر ایک بہترین کوارٹک فٹ ہے، برائے مہربانی نیچے دی گئی تصویر دیکھیں اور بلا جھجھک اسے استعمال کریں‘۔
تصاویر میں ان کے بالوں کی لکیر کو نمایاں کیا گیا تھا، جو ایک بہترین کوارٹک فنکشن دکھاتی ہیں۔
بنگلہ دیشی ٹیچر کے پارلیمنٹیرین کے بالوں کی لکیروں کو کوارٹک فنکشن سے مماثلت کے حوالے سے کیے گئے مشاہدے نے سوشل میڈیا صارفین کو قہقہہ لگانے پر مجبور کردیا ہے۔
یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، اسے اب تک 4 سو سے زائد بار ری ٹوئٹ کیا گیا جبکہ 6 ہزار سے زائد صارفین نے اسے لائک کیا ہے۔
جبکہ سینکڑوں صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ وہ بھی اپنے حجام سے ایسے ہی بال بنوانے کی درخوست کریں گے۔
Comments are closed.