شریف فیملی نے بھی نوازشریف کے ویزا مسترد کیے جانے کی تصدیق کردی۔
نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف اپیل میں جا رہے ہیں۔
واضح رہے برطانیہ میں قیام پذیر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد ہوگئی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے برطانوی حکام کو ویزے میں توسیع کی درخواست دی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام نے نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔
نوازشریف کی برطانیہ میں 6 ماہ قیام کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی تھی۔
ذرائع کے مطابق سولہ فروری سے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ ہوچکا ہے جبکہ انہوں نے اس میں توسیع نہیں کروائی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان کے پاسپورٹ پر دنیا میں کہیں نہیں جاسکتے۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو نومبر 2019 میں 4 ہفتوں کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
وفاقی حکومت نے بھی نوازشریف کو صحت کے مسائل کی بنیادوں پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
Comments are closed.