سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے جھوٹ سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، ایک ووٹ پر ان کی حکومت کھڑی ہے، شریف فیملی اپنے گھر سے باہر کوئی عہدہ دینا نہیں چاہتی میری ہمدردی شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہیں،پولیس کے بل پر پنجاب حکومت بنا رہے ہیں۔
اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہوا معیشت بھی تباہ ہو گئی، مصنوعی حکومت کے اعداد و شمار بے بنیاد ہیں۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے جھوٹ بولا کہ پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ انرجی سرکل ڈیڈٹ میں کمی آرہی ہے، یہ جھوٹ بول رہے ہیں دو ہزار میگا واٹ کے پلانٹ بند ہیں۔
حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ مینار پاکستان کے جلسے میں 5 سے 7 لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔
Comments are closed.