مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ شریف زرداری گینگ پی ٹی آئی کو اداروں سے لڑانے کی سازش کر رہا ہے۔
یہ بات مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ن لیگی ترجمان جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عوام نے پی ڈی ایم کی سازش کا جو حال 17 جولائی کو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ترجمان عمران خان پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
سابق گورنر اور موجودہ مشیرِ اطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار اور محبِ وطن لیڈر ہیں۔
Comments are closed.