وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ شوگر ملز عمران خان کی نہیں شریفوں اور زرداری کی ہیں۔
صوابی میں جلسے سے خطاب میں مراد سعید نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈیرہ غازی خان میں اچار پارٹیوں کا اجلاس ہے یہ اچار پارٹیاں مہنگائی اور چینی پر بات کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیکن شوگر ملز زرداری اور شریفوں کی ہیں، آپ کو عوام سے نہیں اپنے بچوں کے مستقبل سے پیار ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، ان کے پیٹ میں حرام کی کمائی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان سے نکل گیا لیکن لندن سے دوائی لینے جانے والا واپس نہیں آیا۔
مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں، وزیراعظم نے ناموس رسالتﷺ پر عوامی فورم پر آواز اٹھائی۔
Comments are closed.