وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے، شرپسند عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس الرٹ ہے۔
لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں لانگ مارچ کے سیکیورٹی انتظامات اور روٹ پر پولیس فورس کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شرکاء کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، کیمروں کی مدد سے پورے روٹ کی نگرانی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء پرامن رہیں گے، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے کوآرڈینیشن کے ساتھ امن و امان کی صورتحال یقینی بنائیں، ٹریفک کیلئے متبادل انتظامات کیے جائیں۔
Comments are closed.