کراچی میں منگل کو ہونے والے احتجاج کے دوران شرپسند عناصر نے 8 کروڑ روپے مالیت کی پیپلز بس کو بھی آگ لگادی۔
شہریوں کی سفری سہولت کو اس طرح سے نقصان پہنچایا گیا۔ یہ وہی پیپلز بس ہے جس کے آنے سے شہریوں کی سفری مشکلات میں کمی ہوئی۔
روزانہ کے بنیاد پر ہزاروں شہری بذریعہ پیپلز بس باآسانی اپنی منزل تک پہنچتے ہیں۔
منگل کے روز احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر نے جہاں شہر کے دیگر املاک کو نقصان پہنچایا وہیں پھنس جانے والی 2 بسوں پر بھی خوب پتھر برسائے اور آخر میں آگ لگا کر ایک بس جلا ڈالی۔
منیجر آپریشن نے بتایا کہ چند لمحوں میں کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
پرتشدد احتجاج کے دوران روٹ نمبر ون کی اور روٹ 3 کی تین بسوں کی شیشے توڑ دیے گئے اور ایک کو مکمل طور پر جلادیا دیا گیا تھا۔
Comments are closed.