بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرمیلا فاروقی کے ٹریکٹر ریلی میں حکومت مخالف نعرے

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ٹریکٹر پر بیٹھ کر حکومت مخالف نعرے لگادیے۔

شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ساتھی پی پی خواتین رہنماؤں کے ساتھ ٹریکٹر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’گو نیازی گو‘ کے ساتھ ’ٹریکٹر ریلی ملیر‘  بھی لکھا ۔

شرمیلا فاروقی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ’مُک گیا تیرا شو نیازی، گو نیازی گو نیازی‘ جیسے نعرے لگا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.