پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
رکنِ سندھ اسمبلی، شرمیلا فاروقی نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے اپنی خوبصورت تصویریں ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔
اِن تصویروں میں شرمیلا فاروقی کو باحجاب خوبصورت انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شرمیلا فاروقی کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ الحمداللّٰہ، میں نے اپنے والد کے ایصالِ ثواب کے لیے عمرہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ میری اس عاجزانہ کاوش کو قبول فرمائے اور میرے والد کی مغفرت فرمائے، آمین۔
Comments are closed.