رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے اعتکاف مکمل کرلیا۔
فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شرمیلا فاروقی نے مختلف تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا۔
انسٹا اسٹوریز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاسی رہنما کے عزیز و اقارب انہیں اعتکاف مکمل کرنے پر پھولوں کا ہار پہنا کر اور مٹھائی کھلا کر مبارک باد دے رہے ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے اعتکاف سے اُٹھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو چاند رات اور عید کی مبارک باد بھی دی۔
عید کے موقع پر انہوں نے اپنے مرحوم والد کی قبر سے تصویر بھی شیئر کی۔
Comments are closed.