سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو ملک سے باہرجانے کی اجازت ٹرائل کورٹ کے حکم سے مشروط کردی۔
شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے ساتھ ہی ٹرائل کورٹ سے اجازت لینے کی بھی ہدایت کر دی اور حکم دیا کہ جس دن سے ٹرائل کورٹ اجازت دے اس دن سے 30 دن تک شرجیل میمن بیرون ملک جاسکتے ہیں۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنے شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ وہ ملک سے باہر چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔
شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی بیٹی امریکا میں تعلیم حاصل کر رہی ہے اس سلسلے میں شرجیل میمن کو30 دن کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
Comments are closed.