اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

شرجیل میمن نے عمران خان کو غیرسیاسی دماغ کہہ دیا

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر سیاسی دماغ کہہ دیا۔

عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان غیرسیاسی دماغ ہیں، وہ اعلان پہلے کرتے ہیں اور سوچتے بعد میں ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعمال انہیں جیل لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لیں گے، یہ لوگ ایک دن جیل جاتے ہیں تو رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو سب سے پہلے خود گرفتاری پیش کریں، ہم انہیں سندھ میں گرفتاری دینے کی پیشکش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو لانڈھی جیل میں رکھیں گے اور اُن کی خوب خاطر تواضع کریں گے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے دور اقتدار میں طاقت جنرل قمر جاوید باجوہ کے پاس تھی۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور اس کے حواری جیل بھرو نہیں، جیب بھرو تحریک کے ماہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے تو کینسر اسپتال شوکت خانم کے چندے کے پیسوں کو نہیں چھوڑا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.