بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

شرجیل میمن سے ایرانی وفد کی ملاقات

سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن سے ایران کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ایرانی وفد نے شرجیل انعام میمن سے زائرین کے مسائل و مشکلات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ایرانی وفد نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ایران آنے والے زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

ملاقات کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ زائرین کے لیے ایرانی حکومت کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.