شدید گرمی میں کراچی سے خیبر تک لوڈشیڈنگ سے عوام سخت پریشان ہیں، کاروبار متاثر اور کئی علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہے۔
شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں بارش کے باعث پول گرنے سے پانچ روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ علاوہ ازیں گرڈ اسٹیشن پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے عملے پر تشدد کیا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔
ایس ڈی او سیپکو کا کہنا ہے کہ گڑھی یاسین شہر میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ دیہات میں کام جاری ہے۔
دوسری جانب سات دن بعد ضلع لاڑکانہ اور ضلع قمبر شہدادکوٹ میں بجلی مرحلہ وار بحال ہوگئی ہے۔
کوہلو کی سب تحصیل تمبو میں 10 دن سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر کوہلو سبی شاہراہ پر شہریوں نے احتجاج کیا
Comments are closed.