ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ شیڈول متاثر ہورہا ہے اور دو دن میں 40 پروازیں منسوخ جبکہ درجنوں تاخیر کا شکار ہیں۔
شدید دھند کی وجہ سے لاہور، سیالکوٹ اور دیگر شہروں کے لیے فلائٹ آپریشن درہم برہم ہوگیا، آج اور کل کی مجموعی طور پر 40 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 6 پروازیں دوسرے ایئر پورٹس پر منتقل کردی گئیں۔
دبئی سے سیالکوٹ پہنچی امارات ایئر کی پرواز ای کے 618 لینڈ نہ کر سکی اور دبئی واپس چلی گئی۔
پی آئی اے کی دوحہ لاہور کی پرواز پی کے 280 اسلام آباد اتاری گئی جبکہ گونگزو، جدہ اور دبئی کی پروازیں بھی اسلام آباد میں اتاری گئیں۔
کراچی سے لاہور پہنچی ایک پرواز کو کراچی واپس اتارا گیا۔
ایئرپورٹ شیڈول کے مطابق لاہور اور مختلف ایئر پورٹس کی آج کی 15 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز بھی شدید دھند کی وجہ سے 25 پروازیں منسوخ کرنا پڑی تھیں۔
Comments are closed.