اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

شدید دھند کیلئے ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم متعارف

پاکستان ریلوے نے شدید دھند میں ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم متعارف کرا دیا، شدید دھند میں ڈرائیور معاون سسٹم 700 میٹر تک بغیر کسی رکاوٹ کے ڈرائیور کو کلیئر راستہ دکھائے گا۔

سی ای او پاکستان ریلوے شاہد عزیز نے لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین کے انجن سے سسٹم کا آغاز کیا۔

ڈیجیٹل سسٹم 700 میٹر تک سگنلز، لیول کراسنگز گیٹس اور ٹریس پاسنگ کی بھی انڈیکیشن کے ذریعے ڈرائیور کو اطلاع کرے گا۔ 

شاہد عزیز نے کہا کہ اس سے دھند کے دنوں میں ٹرینوں کی پنکچوایلٹی میں بہتری آئے گی۔ 

اس کے علاوہ یہ سسٹم حادثات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.