
ملتان کے علاقے شجاع آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
شجاع آباد کے علاقہ پل کھارا میں موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد نے پولیس ناکے پر فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ موٹرسائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو روکنے پر پیش آیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.