مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی پر پابندی اور ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمے کی حمایت کردی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف بات کرے گا وہ ملک کے خلاف بات کرے گا۔ وہ پاک فوج کے سپہ سالار ہیں،
ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ آج جو ریلی نکالی گئی وہ کسی ایک جماعت کی نہیں، آج کسی سیاسی پارٹی کا نہیں ملکی بقا کا مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو سیاست چمکانے کےلیے جلسے کررہے ہیں یہ کامیاب نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کیخلاف ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہونےچاہیے اور ہوں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ ایک شخص لیڈر بنتا ہے اور لوگوں کو اکساتا ہے کہ آپ توڑ پھوڑ کریں، پاکستان تحریک انصاف اور ان لوگوں پر پابندی لگانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اس کو سزا مل جائے گی، ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ ایک ہی وقت الیکشن ہوں۔
ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن ہوں یا نہ ہوں پی ٹی آئی کو اپنا مستقبل جلد پتہ چل جائے گا۔
ریلی سے خطاب میں چوہدری سرور نے کہا کہ جن لوگوں نےدہشت گردی کی ہے انہیں ضرور سزا ملنی چاہیے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔
لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں پاک فوج کی حمایت میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے ریلیاں نکالیں۔
Comments are closed.