ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

شبِ برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔

ﷲ تعالیٰ کے حضور گناہوں کی بخشش اور کورونا وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔

عشاء کی نماز کے بعد عبادات الٰہی، توبہ استغفار، شب بیداری اور مساجد میں علمائے کرام کی جانب سے شب برأت کے فضائل بیان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں شہریوں نے اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ کیا۔ رات گئے تک قبرستانوں میں رش دیکھنے میں آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.