سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی 20 مارچ تک کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
شبلی فراز نے اسلام آباد پولیس کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے کے الزام میں ضمانت منظور کرائی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے شبلی فراز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کراکر شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔
شبلی فراز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ریس کورس پولیس نے حقائق کے منافی مقدمہ درج کیا۔
انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان زمان پارک میں نہیں تھے، عدالتی وارنٹ وصول بھی کر لیا تھا۔
شبلی فراز کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آبادپولیس نے سیشن عدالت اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل کا الزام لگایا۔
موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے درخواست گزار پر دھمکیاں دینے اور اعانت جرم کا بھی بےبنیاد الزام لگایا۔
شبلی فراز نے درخواست میں بتایا کہ پولیس کوعدالتی احکامات کی تعمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کےلیے عبوری ضمانت دی جائے۔
Comments are closed.