ہفتہ 10؍محرم الحرام 1445ھ29؍جولائی 2023ء

شبر صاحب کا انٹرویو کوئی نیا اسکینڈل نہیں تھا، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کے انٹرویو پر ردعمل دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا شبر صاحب کا انٹرویو کوئی نیا اسکینڈل تھا، درحقیقت معیشت اور سیاست کا تعلق پیچیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کن طبقات کو ٹیکس کریں گے اور کن کو ریلیف دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا کہ فیصلے میثاق معیشت پر نہیں ہوتے سیاست پر ہوتے ہیں، اس انٹرویو پر تحریک انصاف کا ردعمل غیر ضروری تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر آپ کنسٹرکشن سیکٹر کو بڑھانا چاہتے ہیں تو پراپرٹی کو ٹیکس تو نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.