پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے دور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کے بیان پر حماد اظہر کا رد عمل آگیا۔
شبر زیدی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ شبر زیدی کی یادداشت فارغ ہو گئی ہے یا کسی کو راضی کرنے کے چکر میں ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ شبر زیدی فاٹا میں اسٹیل صنعت پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنا چاہتے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ شبر زیدی نے تو ان سے خود رابطہ کیا اور کہا کہ میری حمایت کرو، اب کہہ رہے ہیں کہ میں نے ان کی حمایت کی لیکن وزیراعظم نہیں مانے۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ شبر بھائی کو سمجھنا چاہیے کہ انہیں پالیسی ایشو پر گفتگو کےلیے نہیں بلایا گیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ شبر زیدی کے الفاظ کے غلط چناؤ، بھلکڑ پن کو استعمال کیا جائے۔
Comments are closed.