سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے سابق وفاقی وزیر علی زیدی پر لگائے گئے الزامات کو افسوسناک اور غلط قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں شبر زیدی نے کہا کہ علی زیدی اور ان کے خاندان کو دو نسلوں سے جانتا ہوں، سابق وفاقی وزیر پر لگائے گئے الزامات افسوسناک اور غلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقدمے کے بنیاد ایسے کاغذات پر ہے، جس کی قانونی حیثیت ہی نہیں، مالی تنازعات پر سول سوٹ ہوتا ہے، ایف آئی آر نہیں ہوتی۔
شبر زیدی نے مزید کہا کہ جو ٹرانزیکشن بتائی جارہی ہے وہ ہوئی ہی نہیں، مدعی بھی غائب ہے، یہ معاملہ عدالت نے دیکھنا ہے، عدالت بہت جلدی حل کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس دن کا معاہدہ دکھایا گیا اس دن علی زیدی ملک میں ہی نہیں تھے، عدالت کو ایکشن لینا چاہیے تاکہ پبلک آفس ہولڈرز کے خلاف ایسی کارروائی نہ ہو۔
Comments are closed.