اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

شبر بھائی یہ کہانی کہاں سے ایجاد کرلی؟ اسد عمر کا سوال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کی گفتگو پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے سابق چیئرمین ایف بی آر سے استفسار کیا کہ شبر زیدی بھائی خیریت ہے؟ یہ کہانی کہاں سے ایجاد کردی؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018ء میں بنی تھی، پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9 اعشاریہ 8 ارب ڈالر تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019ء تھا، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کے وقت زر مبادلہ کے ذخائر 8 اعشاریہ7 ارب ڈالر تھے۔

اسد عمر نے شبر زیدی سے استفسار کیا کہ یہ ڈیفالٹ کی کہانی کہاں سے آگئی؟

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے، قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8 اعشاریہ 7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.