بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاید پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے الگ سیاست کا فیصلہ کرلیا ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال  کا کہنا ہے کہ شاید پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے الگ سیاست کا فیصلہ کرلیا ہے، اگر ن لیگ کے 81 ووٹ پیپلز پارٹی کو نہ پڑتے تو یوسف رضا گیلانی سینیٹر نہ بن پاتے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم گول کرنے ڈی کے قریب پہنچے تو پیپلز پارٹی نے گیم سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ن لیگ، جے یوآئی ف،پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل نے سینیٹ میں اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو کچھ کیا اس پر ہمیں افسوس ہوا، پیپلز پارٹی بی اے پی، جماعت اسلامی کے ساتھ الائنس بنا کر عملاً پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.