- مصنف, ایلکس سمتھ
- عہدہ, بی بی سی نیوز
- ایک گھنٹہ قبل
فرانس کے آڈٹ آفس کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کے اعزاز میں دیے جانے والے شاندار لوبسٹر ڈنر پر فرانسیسی صدر کے دفتر کو چار لاکھ 75 ہزار یوروز ادا کرنے پڑے۔اگر پاکستانی روپے میں دیکھا جائے تو اس عشائیے پر آنے والی لاگت 14 کروڑ روپے سے زیادہ کی تھی۔صدر ایمانوئل میکخواں نے ستمبر میں بادشاہ کے دورے کے لیے تمام حدبندیوں کو ختم کر دیا تھا اور مہمانوں کی تواضع کے لیے بلیو لوبسٹر، کیکڑے اور انواع و اقسام کے پنیر پیش کیے گئے تھے۔لیکن صدارتی اخراجات کی اپنی سالانہ رپورٹ میں فرانس کی سپریم آڈٹ کور دی کامتے نے خبردار کیا کہ ریاستی استقبالیہ پر زیادہ اخراجات نے ان کے بجٹ کو 83 لاکھ یورو خسارے میں پہنچا دیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ایوان صدرکو اب یہ ’کوشش کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ مالی توازن کو بحال اور برقرار رکھے۔‘،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا ذریعہGetty Images
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.