برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے دعوت نامے کی تصویر شاہی محل کی جانب سے جاری کردی گئی ہے۔
تاجپوشی کے دعوت نامے پر ملکہ الزبتھ دوم کو خصوصی خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔
بکنگھم پیلس نے گزشتہ روز شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کا رنگین دعوت نامہ جاری کیا ہے جوکہ 6 مئی 2023ء کو ویسٹ منسٹر ایبی میں ہونے والی تاجپوشی کے لیے 2,000 مہمانوں کو بھیجا گیا ہے۔
پھولوں والے پیچیدہ بارڈر والے اس دعوت نامے کو اینڈریو جیمیسن نے ڈیزائن کیا ہےجو ایک ہیرالڈک آرٹسٹ اور مینواسکرپٹ ایلیومینیٹر ہیں۔
ہاتھ سے پینٹ شدہ واٹر کلر اور گاؤچ ایلسٹریشن کو اس ری سائیکل شدہ کارڈ پر پرنٹ کیا گیا جوکہ بادشاہ کی تاحیات پائیداری میں دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس دعوت نامے کا پیچیدہ ڈیزائن صرف سجاوٹ نہیں بلکہ درحقیقت نئے برطانوی بادشاہ اور ان کی اہلیہ کے بارے میں کافی کچھ ظاہر کرتا ہے۔
جیسا کے دعوت نامے پر دو پرندوں کو انگریزی کے حرف’ C‘ پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے اطراف میں چارلس اور کیملا کےکورٹ آف آرمز پرنٹ کیے گئے ہیں۔
دعوت نامے پر موجود پھولوں والا پیچیدہ بارڈر وادی کے لیلی، کارن فلاورز، وائلڈ اسٹرابیری، ڈاگ روزیز اور بلیو بیلز کے علاوہ برٹش وائلڈ فلاور میڈو کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، دعوت نامے پر موجود پھولوں کے درمیان نظر آنے والی سبز رنگ کی ایک انسانی شکل برطانوی لوک داستانوں کی ایک قدیم شخصیت جوکہ بہار اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے بعد دوبارہ تعمیر پانے کی علامت ہے۔
دعوت نامے پر پھولوں کو تین کے گچھوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ یہ ظاہر ہوسکے کہ شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب ہے۔
یہ دعوت نامہ 1953ء میں ہونے والی ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کی تقریب کے لیے جاری کردہ دعوت نامے کی یاد بھی دلاتا ہے۔
Comments are closed.