برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تقریبِ تاجپوشی میں چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی رسمی شرکت اور شاہی خاندان سے 10 قطاریں پیچھے بیٹھنے کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اپنی تاجپوشی کی تقریب کے حوالے سے کافی پُرجوش اور خوش ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی کے اس اہم موقع پر ان کے دونوں بیٹے ان کے ساتھ ہوں۔
شہزادی ڈیانا کے سابق بٹلر پال بریل نے اس ضمن میں انکشاف کیا ہے کہ شہزادہ ہیری اپنے والد بادشاہ چارلس سوم کی 3 روزہ تقریبِ تاجپوشی میں شرکت کرنے میں دلچسپ نہیں رکھتے اور نہ ہی اس بات کا امکان ہے کہ وہ اس موقع پر اپنے والد اور بھائی شہزادہ ولیم سے صلح کریں گے۔
سابق چیف بٹلر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوگا کہ وہ اپنے والد اور بھائی سے گفتگو کر سکیں کیونکہ وہ تاجپوشی کی صرف 1 تقریب میں چند گھنٹوں کے لیے رسمی شرکت کرنے والے ہیں۔
پال بریل نے غیر ملکی میڈیا کو مزید بتایا کہ شہزادہ ہیری 6 مئی 2023ء کو امریکا سے برطانیہ پہنچیں گے اور 24 گھنٹے بعد واپس امریکا چلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے 8 ماہ بعد ان کے بیٹے شاہ چارلس سوم کو 6 مئی 2023ء کو سرکاری طور پر بادشاہ کا تاج پہنایا جائے گا۔
Comments are closed.