منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

شاہ چارلس کا ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی نہ منانے کا فیصلہ

برطانوی شاہ چارلس نے ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، کوئی سرکاری اور نجی سطح پر تقریب بھی نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی برسی پر شاہی خاندان اکٹھا بھی نہیں گا، ملکہ الزبتھ دوئم کی ذاتی رہائشگاہ پر بھی کوئی تقریب نہیں ہوگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکہ الزبھ دوم ہر سال باقاعدگی سے اپنے والد شاہ جارج پنجم کی برسی منایا کرتی تھیں۔

ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ سال 8 ستمبر کو96 برس کی عمرمیں وفات پا گئی تھیں۔

واضح رہے کہ شاہ چارلس اور ان کی ملکہ کمیلا ان دنوں سالانہ چھٹیوں پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.