منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

شاہ چارلس نے شہزادی لیلیبیٹ کو سالگرہ کی مبارکباد کیوں نہیں دی؟

شاہ چارلس سوم نے بیٹے شہزادہ ہیری کے ساتھ جھگڑے پر اپنی پوتی شہزادی لیلیبیٹ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی نہیں دی۔

شاہی مبصر آر ایس لاک نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ سال کی سالگرہ کی مبارکباد آنجہانی ملکہ الزبتھ کے کہنے پر دی گئی تھا جوکہ شہزادہ ہیری، میگھن اور ان کے بچوں کے ساتھ شاہی خاندان کے خوشگوار تعلقات کا اشارہ تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ شاہ چارلس کا اپنی پوتی شہزادی لیلیبیٹ اور پوتے شہزادہ آرچی کو عوامی طور پر سالگرہ کی مبارکباد نہ دینا، ان کے اپنے بیٹے سے کشیدہ تعلقات کی عکاسی ہے اور ممکنہ طور پر مستقبل میں ان کے سوشل میڈیا کے لیے نئے طریقے کار کی طرف اشارہ ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری کو سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ آرچی اور لیلیبیٹ اپنے دادا کی زندگی کی سب سے اہم تقریب میں شرکت نہیں کرسکے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہزداہ ولیم کے بچے تاجپوشی کی تقریب کا حصّہ ہونے کی وجہ سے تاریخ کی کتابوں میں ہمیشہ رہیں گے جبکہ شہزادہ ہیری کے بچوں کا ذکر نہیں ہوگا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.