جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

شاہ چارلس نے آرچی اور لیلیبیٹ کو رائل ٹائٹلز دے دیے

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کے بچوں آرچی اور لیلیبیٹ کے ناموں کو شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر نئے رائل ٹائٹلز کے ساتھ شامل کرلیا گیا ہے۔

شہزادہ ہیری کے بچوں کو پہلے ماسٹر آرچی اور مس لیلیبیٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، لیکن اب شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر بچوں کے نام کے ساتھ رائل ٹائٹلز کا اضافہ ہونے کے بعد انہیں ’پرنس آرچی آف سسیکس‘ یعنی شہزادہ آرچی اور ’پرنسز لیلیبیٹ آف سسیکس‘ یعنی شہزادی لیلیبیٹ کے نام سے جانا جائے گا۔ 

یاد رہے کے اس سے پہلے شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر شہزادہ ہیری کے بچوں کے نام’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بیٹن ونڈسر‘ اور ’مس لیلیبیٹ ماؤنٹ بیٹن ونڈسر‘ کے طور پر درج کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ شاہی خاندان کے بچوں کے ناموں کے ساتھ رائل ٹائٹلز لگانے کے اختیار کے حوالے سے  قوانین ملکہ الزبتھ کے دادا شاہ جارج پنجم  نے1917ء میں مرتب کیے تھے۔

اس نئی پیشرفت کا فیصلہ اس وقت ہوا جب شہزادی لیلیبٹ ڈیانا کو لاس اینجلس کے آرچ بشپ ریو جان ٹیلر مونٹیسیٹوبی میں ایک چھوٹی سی تقریب میں باقاعدہ مسیحی مذہب میں داخل کیا گیا ۔

البتہ، اس حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل، شاہ چارلس سوم اور کوئین کنسورٹ کیملا کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.