پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی 4 حلقوں سے مسترد کردیے گئے۔
شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151 ملتان، 214 تھر پارکر اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ 218 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
ریٹرننگ آفیسرز (آر او) نے چاروں حلقوں سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے صاحبزادے زین قریشی اور مہر بانو قریشی نے بھی این اے 150 اور این اے 151 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جو مسترد کردیے گئے ہیں۔
زین قریشی اور مہر بانو کے پی پی 218 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جبکہ زین قریشی کے پی پی 219 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی۔
اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔
امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔
Comments are closed.