سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب کے رکنِ صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کو بحال کر دیا۔
جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے سلمان نعیم کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
سلمان نعیم نے پی پی 217 ملتان سے آزاد حیثیت سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔
2 شناختی کارڈ رکھنے پر سلمان نعیم کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف سلمان نعیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا تھا۔
Comments are closed.