بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ محمود کے افغان ہم منصب سے وفود کی سطح پر مذاکرات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ہیں۔

دوران مذاکرات شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے اندر اور باہر امن مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھنے پر زور دیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے افغان وفد کو ’ٹرائیکا پلس‘ اجلاس سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اس دوران افغان وفد کو تجارتی روابط اور تجارتی راہداری میں فراہم سہولیات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ اور بدامنی سے شدید متاثر ہوا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومتی اتحادیوں کے رویے کو جمہوریت کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے ۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان چار دہائیوں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آرہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، محدود وسائل کے باوجود افغان بھائیوں کی انسانی معاونت کے لیے پرعزم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.