وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
جاری کیئے گئے بیان میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں رہ جانے والے مسلمانوں سے دوسرے درجے کے شہریوں کا سلوک رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کاوشیں کرنے پر پاکستانی قوم لائقِ تحسین ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 90 لاکھ سے زائد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی وطنِ عزیز کے لیے کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنی ہمت و ہنر سے پاکستان کا نام روشن کیا۔
وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں پاکستان نے ماحولیاتی تغیر سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔
Comments are closed.