بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ محمود کی چینی و روسی ہم منصب سے ملاقاتیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی اور روسی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں افغانستان میں امن و استحکام حاصل کرنے کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوشنبے میں چینی اور روسی ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقاتیں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے کونسل اجلاس کے دوران ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ 

وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب سے پاکستان میں چینی ورکرز کے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

دونوں وزارئے خارجہ نے باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کے درمیان روابط رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک روسی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.