free messege hookup sites cougar hookup in louisiana denver hookup airbnb hookup Mount Ephraim hookup Hawleyville hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ محمود کی آصف زرداری اور عمران خان میں مناظرے کی تجویز

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان اور آصف زرداری میں مناظرے کی تجویز دے دی۔

رتوڈیرو میں تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول ہم 3 سال کاحساب دینے کے لیے تیار ہیں، کیا تم بھی حساب دینے کو تیار ہو۔

شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ 2023میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول کراچی سے چلے ہیں اسلام آباد ضرورجائیں، آج تمہارے حلقے میں تم سے پوچھنے آیا ہوں، ہم 3 سال کاحساب دینے کو تیار ہیں، بلاول بیٹا کیا تم بھی حساب دینے کو تیار ہو۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ قمبر میں جو تبدیلی دیکھ رہے ہیں اس کا ذمہ دار ایک شخص آصف زرداری ہے، پی پی کے لانگ مارچ میں سندھ سرکار کا سہارا لیا جارہا ہے، آج لاڑکانہ میں پی پی کے  مقابلے میں پی ٹی آئی کا جھنڈا دکھائی دے رہا ہے۔

شاہ محمود  نے کہا کہ ہم جن گاڑیوں پر آئے وہ سرکاری نہیں، یہ فرق ہے جب جماعت زندہ ہو تو ان کے کارکن نکلتے ہیں، جب جماعتیں ختم ہوجائیں تو سرکار کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.